کنگنا نے اپنے یوگا گرو کو 2 کروڑ روپے کا گھر گفٹ کر دیا

Kangna

Kangna

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں محض خانز ہی تحفے دینے اور ضرورت مندوں کی مدد کے حوالے سے سخی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی کوئین کنگنا رناوت بھی بہت سخی دل ہیں جنہوں نے کچھ عرصے قبل اپنی بہن کو ان کی شادی کے موقع پر مہنگا گھر تحفے میں دیا تھا جبکہ اب اداکارہ نے اپنے یوگا کے استاد کو تحفے میں 2 کروڑ کا گھر دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے یوگا کے استاد سوریہ نارائن سنگھ کو محض تحفے کے طور پر ممبئی کے علاقے اندھیری میں 2 کروڑ روپے کا گھر دے دیا ہے۔

سوریہ نے اداکارہ کو یوگا کی تربیت دی تھی جب انہوں نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ اب بھی یوگا کی تربیت ان ہی سے لیتی ہیں۔