کپل شرما کے شو کے پرومو پر 50 لاکھ روپے خرچ

Kapal Sharma Show Promo

Kapal Sharma Show Promo

ممبئی (جیوڈیسک) ہندوستانی کامیڈین کپل شرما ایک نئے چینل پر نئے کامیڈی شو کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

کپل شرما کے اس نئے کامیڈی شو کے پرومو کی تیاری پر چینل نے 50 لاکھ روپے خرچ کیے ہیں۔ کپل شرما جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں، اپنے مداحوں کو لطف اندوز کرنے کے لیے ایک نئے چینل پر جلوہ گر ہوں گے۔

جبکہ چینل کی طرف سے پرومو کی تیاری پر 50 لاکھ کے خرچے سے اس بات کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ شو یقیناً بڑے پیمانے پر بنایا جارہا ہے۔

جبکہ کپل شرما پرومو میں اپنی ٹیم کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سفر کرتے نظر آرہے ہیں۔