کراچی: گلشن معمار سے اغوا 2 خواتین سمیت 4 افراد بازیاب

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) جنجال گوٹھ سے اغوا کیے گئے 4 افراد کو پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کے بعد بازیاب کرا لیا ہے، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2 خواتین سمیت 4 افراد گلشن معمار میں واقع ایک فارم ہاوس میں تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان کار سمیت چاروں افراد کو اغوا کر کے جنگل کی طرف لے گئے۔

پولیس اور رینجرز نے بروقت سرچ آپریشن کرتے ہوئے اغوا شدہ چاروں افراد کو بازیاب کرا لیا، تاہم تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔