کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی، را ایجنٹ گرفتار، اسلحہ برآمد

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کائونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی ایجنٹ صفدر ڈان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار بھارتی ایجنٹ کی نشاندہی پر کورنگی سے جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ ایس ایس پی کائونٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ نوید خواجہ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صدر ڈان نے اپنا تعلق سیاسی جماعت سے بتایا ہے جبکہ رئیس کا قریبی ساتھی ہے۔

کائونٹر ٹیررزام ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا تھا کہ گرفتار بھارتی ایجنٹوں کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا تھا۔ کراچی میں اس وقت بھی را کے سلیپرز سیل کام کر رہے ہیں۔

واٹر بورڈ ، لوکل گورنمنٹ ، پاسپورٹ اور نادرا کے محکموں میں نادرا کے سلیپرز سیل موجود ہیں۔ سی ٹی ڈی نے را ایجنٹ کی نشاندہی پر برآمد ہونے والے اسلحے کو فورنزک لیب بھیجوا دیا ہے جبکہ دہشت گرد کی نشاندہی پر چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔