کراچی ائیرپورٹ پر نائیجیریا کے مسافر سے منشیات برآمد

Karachi Airport

Karachi Airport

کراچی (جیوڈیسک) جناح ایئرپورٹ پر سیکیورٹی حکام نے نائیجیریا سے آنے والے غیر ملکی کو حراست میں لے کر کوکین برآمد کرلی۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرتعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے نجی ایئرلائن کی پروازسے آنے والے ایک مسافر کو حراست میں لے کراس کے پیٹ سے کوکین بھرے کیپسول اگلوا لئے۔ کسٹم حکام نے غیرملکی مسافر کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کردیا۔

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار کیا گیا شخص نائجیریا کا شہری کا ہے، واکچوکوو زیسمیئون نامی مسافر سے 1.2 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی ہے۔ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کی گرفت میں لیا جائے گا۔