کراچی: القاعدہ کا دہشتگرد اور 4 گینگ وار ملزمان گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے ادارے نے صدر کے علاقے پریڈی میں کارروائی کر کے القاعدہ برصغیر سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ لیاری پھول پتی لین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کے ملزم زاہد لاڈلا کے 4 ساتھی گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق صدر کے علاقے پریڈی سے گرفتار کیا گیا ملزم کا تعلق القاعدہ برصغیر سے ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد ڈینٹسٹ بھی ہے جو بھتاخوری کے پیسے القاعدہ برصغیر کو پہنچاتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کی گئی ہے۔

دوسری جانب لیاری پھول پتی لین میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کے ملزم زاہدلاڈلا کے گھر پر چھاپا مارکر اس کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ آپریشن گزشتہ روز لیاری جنرل اسپتال سے گرفتار ملزم ریاض کی نشاندہی پر کیا گیا ہے۔