کراچی کے علاقے گلشن معمار میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 افراد جاں بحق

Dead Bodies

Dead Bodies

کراچی (جیوڈیسک) گلشن معمار میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔

کراچی میں گلشن معمار کے علاقے احسن آباد میں ایک نجی کمپنی کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دو شدید زخمی ہوئے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی ہے تاہم تینوں افراد کی عمر 25 سال تک معلوم ہوتی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈمپر ڈرائیور موٹر سائیکل کو ٹکر مارنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔