کراچی کے علاقے کورنگی میں کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

Karachi Firing

Karachi Firing

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی کے علاقے ڈیڑھ نمبر کے قریب کار پر فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

دوسری جانب ایس ایس پی کورنگی جنید شیخ کا کہنا ہے کہ کورنگی میں دونوں مقتولین کو گاڑی سے اتار کر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب کہ جاں بحق افراد کی شناخت علی اور شاہد کے ناموں سے ہوئی ہے، مقتول شاہد کچھ روز قبل ہی لاہور سے کراچی آیا تھا۔