کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ پر سی ٹی ڈی کا سرچ آپریشن، 4 افراد زیر حراست

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب سرچ آپریشن کرکے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔

انچارج کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ کےقریب ایک عمارت میں کالعدم تنظیم کے اراکین کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس میں 4 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا تھا کہ آپریشن کےدوران گھر گھر تلاشی لی گئی جب کہ اس دوران علاقے کو مکمل طور پر محاصرہ بھی کیا گیا اور اس دوران حراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔