کراچی کے علاقے قائد آباد سے 9 مطلوب دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے قائد آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 9 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں لیاری گینگ وار کے مشتبہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 4 نائن ایم ایم، 2 ٹی ٹی پستول اور ایک رائفل برآمد کی گئی ہے جب گرفتار دہشت گرد رینجرز کو مطلوب تھے۔

واضح رہے کراچی میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی عرصے سے آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد گرفتار اور کئی مارے جا چکے ہیں۔