کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Karachi Earthquake

Karachi Earthquake

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گلستان جوہر، گلشن اقبال، گلزار ہجری او دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوف کے عالم میں گھروں سے باہر نکل آئے اور بعض علاقوں میں گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں۔

زلزہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3اعشاریہ 6ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز کراچی میں 12 کلومیٹر زیر زمین تھا۔زلزلہ 10 بج کر 44 منٹ پر آیا اور اس کا دورانیہ 10 سیکنڈ تھا۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس بھی متوقع ہیں۔

کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر آگئے، این ای ڈی یونیورسٹی اور جامعہ کراچی میں طلبہ کلاسز سے باہر آگئے اور تدریسی عمل معطل ہوگیا۔