کراچی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 14 افراد گرفتار

Karachi Police Arrest

Karachi Police Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملیر قائد آباد میں سرچ آپریشن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کر کے 6 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث ہیں، سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔