کراچی کے مختلف علاقوں میں طالبان کی جانب سے وال چاکنگ

Wall Chalking

Wall Chalking

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے منگھوپیر اور سلطان آباد میں راتوں رات کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے وال چاکنگ کردی گئی ہے جس میں کالعدم ٹی ٹی پی کے سجناں گروپ کو زندہ باد کہا گیا ہے۔

منگھوپیر کے شہریوں کے مطابق گذشتہ رات تک علاقے میں صورتحال نارمل تھی، تاہم صبح اٹھے تو دیکھا کہ مختلف دیواروں پر اردو میں لکھی گئی تحریروں میں ’تحریک طالبان زندہ باد، خالد محمود سجناں زندہ باد، ’نظر ہے ،نظر سب پر نظر ہے ‘کے نعرے اور جملے شامل ہیں۔

چند سال پہلے تک منگھوپیر کا علاقہ شہر کے 13 نوگو ایریاز میں شامل تھا جہاں پولیس اور رینجرز کو بےدخل کردیا گیا تھا اور پورے علاقے میں دہشت گردوں کی چوکیاں قائم ہوگئی تھیں۔

تاہم 2013 میں شروع کئے گئے آپریشن کلین اپ میں اس علاقے کو دہشت گردوں سے واگزار کرایا گیا تھا تاہم موجود صورتحال میں اس علاقے میں طالبان یا پھر ان کارندوں سے پھر سے سر اٹھانا شروع کردیا ہے۔ جس سے علاقے کے شہریوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔