کراچی: مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائی میں 5 ملزمان گرفتار

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائی کر کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹائون میں عبداللہ گوٹھ میں 1 پولیس اہلکار ذاتی دشمنی پر چھریوں کے وار سے زخمی ہوگیا، جبکہ سر سید ٹائون میں خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے۔

ادھر لیاری کے علاقے شیدی ولیج گوٹھ میں پولیس نے کاروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 2پستول، ہینڈ گرنیڈ اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔

گارڈن کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد زخمی ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے قبضے سے 2 ٹی ٹی پسٹل، موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔ ایک اور واقعے میں جہاں پیرآباد کے علاقے میں پولیس نے کاروائی کرکے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔