کراچی کے علاقوں میں پولیس کی کارروائی، 11 ملزمان گرفتار

Karachi Police Operation

Karachi Police Operation

کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا، اختر کالونی میں مشکوک بیگ کی تلاشی کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر قرار دے دیا۔

اختر چورنگی کے قریب پولیس کو مشکوک بیگ کی اطلاع ملی، جس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کو چیک کرکے کلیئر قرار دیا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بیگ میں پتھر بھرے ہوئے تھے،،ایس پی گلشن عابد قائمخانی کے مطابق فلشن اقبال بلاک-7 میں گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہونے داخل ہونے والے ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا گیا،ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کاروائی کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمان، ڈکیتی، لوٹ مار اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،موبائل فون اور رکشہ برآمد کرلیا گیا۔

شاہ لطیف ٹائون کے علاقے میں پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ،5 موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

ملزمان نیشنل ہائی وے پر لوٹ کی وارادتوں میں ملوث ہیں، سرجانی ٹائوں میں بھینس کالونی کے قریب پولیس نے کارروائی کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔