کراچی : مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

Edhi

Edhi

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ ناظم آباد کے علاقے نصرت بھٹو کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

زخمی ہونے والوں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ایک شخص زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گیا جبکہ دو کو طبی امداد دی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب ڈیفنس کے علاقے گزری میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہو گئے۔

ادھر آرام باغ میں پولیس نے کارروائی کر کے دو اسٹریٹ کریمنلز دھر لیئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔