کراچی: رکشے میں اسلحہ منتقل کرنے والے 5 ملزمان گرفتار

Weapons

Weapons

کراچی (جیوڈیسک) ایس پی اورنگی ٹاؤن علی آصف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فرنٹیئر کالونی میں کارروائی کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزمان رکشے میں سوار تھے اور اسلحے کی بھاری مقدار کو کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ ایس پی اورنگی ٹاؤن علی آصف کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور 2 ہزار سے زائد گولیاں ملی ہیں۔

ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایس پی اورنگی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسلحہ کراچی میں تخریب کاری کے لئے استعمال کیا جانا تھا۔