کراچی سے 2 نوسرباز گرفتار، سونے کے سیکڑوں جعلی بسکٹ برآمد

Gold Biscuits

Gold Biscuits

کراچی (جیوڈیسک) پولیس نے شاہ فیصل کالونی سے 2 نوسربازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سونے کے سیکڑوں جعلی بسکٹ اور اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہ فیصل کالونی میں چھاپہ مار کر 2 نوسز بازوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 417 سونے کے جعلی بسکٹ برآمد کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

ایس پی شاہ فیصل کالونی کے مطابق ملزمان ظفر اور منصور عوام کو بے وقوف بنا کر جعلی سونے کے بسکٹ فروخت کرتے تھے، ملزمان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں۔