کراچی : اسسٹنٹ جیلر نے منصف بن کر سینٹرل جیل سے چار دہشتگردوں کو رہا کر دیا

Karachi Central Jail

Karachi Central Jail

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کےعلاقے کلفٹن میں پولیس نے کارروائی کرکے پولیس اہلکار سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا جبکہ قیدیوں کو رہا کرنے پر سینٹرل جیل کے اسٹنٹ جیلر اور کلرک خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے کلفٹن میں زم زمہ سٹریٹ پر پولیس نے کارروائی کرکے ٹریفک پولیس اہلکار سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم بخت علی اور اس کے ساتھی کے قبضے سے جعلی ڈرائیونگ لائسنز اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب بلدیہ سعید آباد سے گرفتار کئے جانے والے چار دہشتگردوں کو سینٹرل جیل سے رہا کرنے پر سیںٹرل جیل کے اسٹنٹ جیلر کمال حسین اور کلرک ظفر کے خلاف تھانہ نیو ٹائون میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمے میں چار دہشتگردوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقدمہ دفعہ 223 اور 224 کے تحت درج کیا گیا ہے ۔ رہا ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف بارودی مواد برآمد ہونے پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔