کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کا ہفتہ وار اجلاس

Karachi

Karachi

کراچی : کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کا ہفتہ وار اجلاس ایسوسی ایشن کے چیرمین ایس۔ ایم۔ نعیم کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں آئی جی سندھ جناب اے ڈی خواجہ کی جانب سے کراچی کے شہری کو اپنے دفاع میں لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کرکے ڈاکو ں کو کیفر کردار تک پہنچانے پر حوصلہ افزائی کا خیر مقدم کیا ہے۔

اجلاس سے خطاب میں کراچی کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اور جنرل سیکرٹری عبدالرحمن نے آئی جی سندھ جناب اے ڈی خواجہ کی جانب سے شہریوں کو اپنے دفاع کے لئے لائسنس یافتہ اسلحہ استعمال کرنے کا مشورہ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہو ئے کہا کہ ان کے اس عمل سے شہریوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ان کے اس کھلے اعلان سے جرائم پیشہ افراد کی حوصلہ شکنی ہوگی اور جرائیم میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ شہریوں میں پولیس دوستی پر اعتماد بڑھے گا۔