کراچی: عاطف اسلم اور غیرملکی فنکاروں کا کنسرٹ، شائقین جھوم اٹھے

Concert

Concert


کراچی (جیوڈیسک) جگمگاتے سٹیج پر بکھرتی دھنوں اور مسحور کر دینے والی آوازوں نے کراچی میں ہونے والے کنسرٹ میں موجود موسیقی کے دیوانوں کا لہو گرما دیا۔ ہاکی سٹیڈیم کراچی میں سجائے گئے میوزیکل میلے میں پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں دھوم مچانے والے سٹار پرفارمر عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

سپر سٹارز کی انٹری نے فینز کا جوش بھی بڑھا دیا۔ ہر طرف عاطف اسلم کے دیوانے دکھائی دیئے۔ عاطف اسلم نے ہٹ گانے گا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ میوزیکل کنسرٹ میں غیرملکی گلوکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا۔ کہیں حاضرین گانوں پر جھومتے نظر آئے تو کہیں سیلفی کے بخار میں مبتلا نظر آئے۔ فینز نے فنکاروں کی پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ایونٹ کو خوش آئند قرار دیا۔