کراچی چڑیا گھر میں مالی سال 2016ء تا 2017ء کے لئے نیلامی کا عمل مکمل ہوگیا

Karachi Auction

Karachi Auction

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی چڑیا گھر میں مالی سال 2016ء تا 2017ء کے لئے نیلامی کا عمل مکمل ہو گیا ۔گیٹ انٹری کا ٹھیکہ 5 کروڑ میں اور فوڈ اسٹریٹ کے چاروں ٹھیکے بھی نیلام ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی چڑیا گھر میں مالی سال 2016ء تا 2017ء کے لئے نیلامی میں ٹھیکداروں نے بھر پور شرکت کی اور گزشتہ سال ایک کروڑ 85 لاکھ میں گیٹ انٹری کا ٹھیکہ آئندہ مالی سال کے لئے ریکارڈ 5 کروڑ کا ہوا جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 9 فروری کو دیئے گئے فوڈ اسٹریٹ کے ٹھیکے کو بھی ختم کرکے دوبارہ نیلام کیا اور کولڈ رنک ،آئسکریم کا ٹھیکہ ایک کروڑ 8 لاکھ ،بن کباب کا 25 لاکھ 51 ہزار ،چاٹ کا ٹھیکہ 25لاکھ 51 ہزا ر ،پاپ کان 20لاکھ زائد کیا گیا ۔واضح رہے کہ 9فروری کو دیئے گئے۔

ٹھیکے سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو نقصان ہورہا تھا اور غیر شفاف عمل سے دینے پر ٹھیکداروں نے نیب ،انٹی کرپشن اور صوبائی محتسب کو درخواستیں بھی دی تھیں جس پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 9 فروری کے ٹھیکے کو منسوخ کرکے اب اضافی ریونیو بھی ھاصل کرلیا لیکن ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی تاھال کے ایم سی کے خزانے کو نقصان پہنچانے والے افسران کے خلاف کاروائی نہیں کرسکے جبکہ صوبائی محتسب میں کاروائی تاحال جاری ہے۔