کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں پولیس آپریشن، 70 مشتبہ افراد زیر حراست

Karachi Baldia Suspects Arrested

Karachi Baldia Suspects Arrested

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 70 افراد کو حراست میں لے کر مختلف تھانوں میں منتقل کردیا۔

بلدیہ ٹائون کے مختلف علاقوں میں پولیس نے رینجرز پر حملوں میں ملوث ملزمان اور دیگر جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع اطلاع سرچ آپریشن کیا۔

سرچ آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری نے گھر گھر تلاشی لی، اس دوران 70 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے بلدیہ ٹائون کے مختلف تھانوں میں منتقل کردیاگیا،حراست میں لئے گئے افراد کوتفتیش میں بے گناہ ثابت ہونے پر رہا کردیا جائے گا۔