کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان، کل سے موسلادھار بارش کی پیشگوئی

Rain

Rain

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے شہر قائد اور گرد و نواح میں آج بھی ہلکی بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کہ مون سون سسٹم کی موجودگی کی وجہ سے کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے بعض ساحلی علاقوں میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔

نیا مون سون سسٹم آج شام تک سندھ میں داخل ہو سکتا ہے تاہم طاقتور مون سون سسٹم کے تحت کل سے کراچی سمیت اندرون سندھ وقفے وقفے سے موسلا دھار اور معتدل بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔