کراچی : پابندی کے باوجود سمندر میں نہانے پر 50 افراد گرفتار

Karachi Sea

Karachi Sea

کراچی (جیوڈیسک) عدالت نے پابندی کے باجود سمندر میں نہانے پر گرفتار ہونے والے پچاس افراد کو شخصی ضمانت پر رہا کر دیا، عدالت نے کم عمر بچوں کو گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں گزشتہ روز پابندی کے باوجود سمندر میں نہانے والے پچاس افراد کو پیش کیا۔ ان افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا۔

ان افراد میں 14 بچے شامل تھے جن کی عمریں 11 سے 15 سال کےدرمیان تھیں عدالت نے بچوں کو گرفتار کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ پابندی کے باوجود سمندر میں نہا رہے تھے۔ بچوں کو سپیشل برانچ نے گرفتار کیا۔ عدالت نے گرفتار بچوں کو رہا کر دیا۔