کراچی: کالعدم تنظیموں کے 7 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ برآمد

 Terrorists Arrested

Terrorists Arrested

کراچی (جیوڈیسک) ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر گلبرک اور لیاری کے علاقوں میں کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ لیاقت آباد اور سائیٹ ایریا میں بھی دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گرددوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔