کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی عید ملن پارٹی آج منعقد ہوگی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملن پارٹی (آج) مورخہ یکم اگست 2016ء بروز پیر سام ساڑھے 5بجے مقامی لان میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمان خصوصی کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر اعجاز احمد فاروقی ہونگے یہ اعلان کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر حاجی غلام محمد خان نے کیا ہے۔

انہوں نے تمام عہدیداران اور کھلاڑیوں کو وقت مقررہ پر شرکت کی درخواست کی ہے۔