کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہفتہ 18 فروری کو ہو گا

Karachi

Karachi

کراچی : کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت غلام محمد خان صدر ایسوسی ایشن ہفتہ 18 فروری کو 10:00 بجے شب آرام باغ باسکٹ بال کورٹ پر ہوگا۔

ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان نے تمام اراکین کو اس اہم اجلاس میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کی دعوت دی ہے۔

اجلاس میں مختلف امور خصوصاً کلب رجسٹریشن پالیسی اور نئی ٹیموں کی ایسوسی ایشن کے ساتھ الحاق پر اہم فیصلے کئے جایئنگے۔