کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا

BASKET BALL ASSOCATION

BASKET BALL ASSOCATION

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عیسیٰ لیبارٹری کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا عیسیٰ لیبارٹری رواں سال شہر میں باسکٹ بال کے گرلز اور بوائز ٹورنامنٹ کا انعقاد اور اس کی مکمل سرپرستی کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فرحان عیسیٰ نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا ۔فرحان عیسیٰ نے کہا کہ باسکٹ بال دنیا کے مقبول کھیلوں میںتصور کیا جاتا ہے اور میر ی اوولین خواہش ہے کہ کراچی سمیت پورے ملک میں تمام کھیلوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیل بھی مقبول ہوانہوں نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ کراچی کے تعلیمی اداروں میں یہ کھیل گرلز اور بوائز کی سطح پر بہت تیز ی کے ساتھ مقبول ہو رہا ہے۔

میں یہ اعلان کرتا ہوں کہ باسکٹ بال کے کھیل کے فروغ کے لئے جومدد ہوسکتی ہے عیسیٰ لیب کرے گی انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے لئے جس طرح پرائیویٹ اسپانسر آگے آرہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کراچی میں کھیلوں کی سرگرمیاں پر وان چڑھ رہی ہیں فرحان عیٰسی نے کہا کہ نومنتخب صدر غلام محمدخان نے کراچی سمیت پورے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے لئے بھی اسی جذبے سے کام کرینگے انہوں نے سابقہ سیکریٹر ی عبد الناصر اور صدر امجد علی کوبھی باسکٹ بال کھیل کے فروغ میں بے پناہ خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا قبل ازیں سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹر ی احمدعلی راجپوت نے کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہد ے داران کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سندھ اولمپکس کی تمام ہمدردی ان کے ساتھ ہے اور جو ہماری جو مدد صدر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کو چاہئے ہم مکمل تعائون کریں گے ۔قبل ازیں صدر غلام محمدخان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد باسکٹ بال عبدالناصر کی سرپرستی میں موجودہ ایسوسی ایشن شب وروز محنت کرکے باسکٹ بال کھیل کو فروغ دے گی غلام محمدخان نے کہا کہ انشااللہ باسکٹ بال کراچی کا مقبول ترین کھیل بن جائے گا تقریب سے خالد رحمٰانی ، سجاس کے سیکر یٹری اصغرعظیم ، محترمہ آمنہ اور محمدارشد نے بھی خطاب کیا جبکہ سیکریٹری اطلاعات عظمت اللہ خان نے نظامت کے فرائض انجام دیئے تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ، رضا آغاہ ، سارہ اقبال ،عبدالرزاق ،محمدسلیم قریشی ، سرور حسین ،زوالفقار عباس خان ، فیصل امجد خان ، اور دیگرنے شرکت کی۔