SSB کپ رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیا

Karachi

Karachi

کراچی: پاکستان اسپورٹس ویلفیر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کر اچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال فلڈلٹ کورٹ پر جاری ایس ایس بی کپ رمضان باسکٹ بال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہوگیاسندھ چیمپین نیبرہڈکلب نے نشترکلب کو 33-44 سے شکست دیکر سیمی فائنل میں کھلنے کا اعزاز حاصل کر لیاہاف ٹائم تک اسکور23-23 تھاونر ٹیم کی جانب سے احدجویری نے 20 حمزہ نے 7 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ رنر ٹیم کی جانب سے علی چن زیب نے 16 اور طلحہ امجد نے 8 پوائنٹس اسکورکئے بلدیہ کورنگی کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدارشد نے احد جویری کو مین آف دی قرار دیا اس میچ میں رضاآغا، ظفراقبال ، اور ممتازاحمدنے ریفریزکے فرائض انجام دئے۔دوسرے میچ میں باونس کلب کو 37-48 سے ہرادیاہاف ٹائم پر اسکور18-24 تھاباونس کلب کی جانب سے ضیااحمدنے 18 ڈاکٹر عاطف نے 12 اور محسن ریاض نے 8 پوائنٹس اسکورکئے جبکہ گلشن ہاکس کی جانب سے سیف اللہ نے 17 طلال احمدنے 8 پوائنٹس اسکورکئے ضیااحمدکو مین آف دی میچ پا کستان کے سابق کپتان تنویر احمدنے قرار دیا اس میچ میں طارق حسین ، جاویداحمداور نزکت خان نے ریفریز کے فرائض انجام دئے پہلے میچ میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکریٹری ریاض احمداور دوسرے میچ میں KABBA کے چیرمین امجدعلی خان مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پرغلام محمدخان ، محمدیعقوب اور دیگرموجود تھے قبل ازین میچزکے آغا ز پر ملک کے مایہ ناز قوال امجدعلی صابری کی شہادت پر غلام محمدخان نے فاتحہ خوانی کرائی اور KABBA کی جانب سے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور اللہ تعالی کے دعاکی شہیدصابری کو جواررحمت میں اعلی مقام عطا فرما اور لوحقین کوصبروجمیل عطا کرآمین ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز آج جمعرات 23 جون کو 10-45 رات کھیلے جائنیگے۔