کراچی بیچ گیمز کے لئے شوٹنگ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا گیا

Sindh Shooting Ball Association

Sindh Shooting Ball Association

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیسرے کراچی بیچ گیمز کی شوٹنگ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے، صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان نے ٹیکنیکل آفیشل کا بھی اعلان کردیا ہے، چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مقابلوں کے مہمان خصوصی سرپرست کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن جاوید کیانی اور معروف اینکر پرسن عزیز عارف ہونگے، کراچی پلاٹینیم کی قیادت فاروق نادر کریں گے ٹیم محمد اقبال، ملک جاوید، نور احمد، امتیاز، بابراور طارق احمد پر مشتمل ہوگی محمد شریف ٹیم کے کوچ ہونگے۔

کراچی ڈائمنڈ کی قیادت اعجاز احمد کریں گے ٹیم ریاض احمد، رضوان احمد، محمد شمیم، خالد، عبدالرشید اور محمد اسماعیل پر مشتمل ہوگی ٹیم کے کوچ محمد ناصر ہونگے، کراچی گولڈن کی قیادت ملک ناصر کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں یار محمد، محمد حنیف، ظہور، طاہر، سمیر اور عبدالرحیم شامل ہیں کوچ محمد رفیق ہونگے، کراچی سلور کی قیادت محمد اختر کریں گے ٹیم میںکاشف خان، فیصل، تاج میرانی، محمد اکرم، اویس احمد اور محمد نوید شامل ہیں ٹیم کے کوچ ابصار احمد ہونگے، ٹیکنیکل آفیشل قمرالسلام پیارے، محمد عارف، عبدالعزیز اور ملک آصف مقرر کیا گیا ہے، آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اجمل ہونگے، تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہدایت کی گئی ہے کے وہ 30 جولائی بروز ہفتہ ٹھیک دس بجے سی ویو کلفٹن پر آرگنائزنگ سیکریٹری محمد اجمل کو رپورٹ کریں۔
جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر