کراچی میٹرک بورڈ کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا

Exams

Exams

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میٹرک بورڈ کے تحت جنرل اور سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کراچی میٹرک بورڈ کے تحت سائنس گروپ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 46 ہزار 401 طالب علم رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 88 ہزار 282 طالب علم کامیاب ہوئے۔ سائنس گروپ میں پہلی تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں۔

جنرل گروپ میں 26 ہزار 453 طالب علم رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 14 ہزار 741 کامیاب قرار پائے، جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد رہا جب کہ اسپیشل بچوں کے گروپ میں 89 میں سے 80 کامیاب قرار پائے۔