کراچی : کورنگی کراسنگ کے قریب سے دو لاشیں برآمد

Bodies

Bodies

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ کے قریب سے دو لاشیں ملی ہیں ، مقتولین کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔

کورنگی کراسنگ کے قریب سے ملنے والی دو لاشوں میں سے ایک کی شناخت شمائل بیگ کے نام سے ہوئی جبکہ دوسرے مقتول کی ابتک شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کے مطابق امکان ہے کہ مقتولین کو اغوا کرکے قتل کے بعد لاشیں پھینکی گئی ہیں۔

دونوں کو سر پر گولیاں مارکر قتل کیا گیاہے ۔ مقتولین کورنگی کے رہائشی تھے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال منتقل کی گئی ہیں ۔ پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔