کراچی: بائیکاٹ مہم کام کر گئی، پھلوں کی قیمتیں آسمان سے زمین پر آ گئیں

Fruit Price

Fruit Price

کراچی (جیوڈیسک) عوام جیت گئے اور گراں فروش ہار گئے۔ مہنگے پھلوں کے خلاف مہم نے کام کر دکھایا۔ آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں زمین پر آ گئیں۔ بائیکاٹ سے قبل سیب 300 روپے فی کلو تھا، اب 250 روپے کا ہو گیا ہے۔

اچھی کوالٹی کا کیلا 140 روپے درجن سے 100 روپے درجن ہو گیا ہے۔

خربوزہ اور تربوز بھی دس دس روپے سستے ہو گئے ہیں۔ چیکو 100 سے 80 روپے، گرما 110 سے 90 روپے، خوبانی 300 سے 200 روپے جبکہ 150 روپے فی کلو ملنے والا آم 120 روپے کا ہو گیا ہے۔

مہنگائی کے خلاف عوامی مہم کل بھی جاری رہے گی جس سے قیمتیں مزید کم ہونے کا امکان ہے۔