کراچی : 13 لڑکوں کے لاپتا ہونے کیخلاف لواحقین کا احتجاج

Karachi Protest

Karachi Protest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر 13افراد کے لاپتہ ہونے کے خلاف لواحقین نے احتجاج کیا ہے،

احتجاج کے باعث راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزرات 9بجے 13دوست شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے حیدرآباد روانہ ہوئے تھے۔

جو جامشورو تک اہل خانہ سے رابطے میں تھے تاہم رات 11بجے کے بعد سے لڑکوں سے رابطہ نہیں۔ لواحقین نے احتجاج کے دوران سڑک پر ٹائر جلائے ، جس سے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔