کراچی: بلدیہ اتحاد ٹاؤن سے بابا لاڈلہ کا بھائی ساتھیوں سمیت گرفتار

Police Arrest Accused

Police Arrest Accused

کراچی (جیوڈیسک) قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلدیہ اتحاد ٹاؤن مہاجر کیمپ نمبر تین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی اور لیاری گینگ وار کے سرغنہ بابا لاڈلہ کے چھوٹے بھائی ذاکر لاڈلہ کو 4 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ذاکر لاڈلہ تین روز قبل بیرون ملک سے کراچی پہنچا تھا۔

دوسری جانب لیاری میں پولیس اور گینگ وار کے ملزموں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس کے بعد شیراز کامریڈ گروپ کے کارندے احمد ڈاڈا کو گرفتار کر لیا گیا۔

گلستان کالونی سے لیاری گینگ وار کے تعلق کی شبہ میں بلدیاتی امیدوار تنویر جدون کو حراست میں لے لیا گیا۔