کراچی : بفر زون سے پندرہ افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) نارتھ کراچی بفرزون میں سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کا ٹارگٹ کلر ریحان عرف ٹاپ پکڑا گیا، کورنگی سے سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ سول ہسپتال میں پولیس نے چھاپہ مار کر زخمی سمیت دو ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

حساس اداروں نے نارتھ کراچی بفرزون میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلر ریحان عرف ٹاپ گرفتارکر لیا، چائنا کٹنگ میں ملوث ملزم نے 15 سے زائد قتل کا اعتراف کر لیا۔

محمود آباد سے گرفتار منشیات فروش عبدالرزاق نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ گوادر سے کراچی کشتی میں منشیات لاتا تھا۔منشیات لانے پر پیسے ملتے تھے۔

کورنگی نمبر ایک میں سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار نبی داد کو حراست میں لے لیا گیا، سول ہسپتال میں پولیس نے چھاپہ مار کر زخمی ملزم سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا۔