کراچی، صفورا چورنگی میں مسافر بس پر فائرنگ، ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں نامعلوم افراد نے مسافر بس پر فائرنگ کر دی جس سے 35 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے اور شدید فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ فائرنگ اس قدر خوفناک تھی کہ قریبی دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 6 سے زائد تھی، لوگوں نے رضا کارانہ طور پر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے ، 20 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے اکثر کی حالت تشویشناک ہے۔