آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ کورنگی بلوچ اور صاحبداد محمڈن کی سیمی فائنل تک رسائی

Football Tournament

Football Tournament

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محمدی اسپورٹس اسٹیڈیم ملیر میمن گوٹھ پر جاری آل کراچی کیپٹن صفر میمن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 2 ٹیموں نے سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا پہلء کوالیفائنگ رائونڈ میچ میں صاحبداد محمڈن نے آزاد الیون ملیر کو ایک سخت مقابلے کے بعد 4-2سے شکست دیکر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔

دوسرے میچ میں ٹورنامنٹ کی مضبوط ٹیم آل برادرز کواس وقت عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جب مد مقابل کورنگی بلوچ نے 6گول داغ کرکے سیمی فائنل میں جگہ محفوظ کرلی کورنگی بلوچ کی جانب سے عقیل نے 3گول کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

ٹورنامنٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے اعلامئے کے مطابق کے دو سیمی فائنل مورخہ 26اور 27اگست کو جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل مورخہ 28اگست2015ء بروز جمعہ کو کھیلا جائیگا جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ہونگے جو اپنے دست مبارک سے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی پیش کرینگے۔