آل کراچی 40 سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے زیر اہتمام ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں جاری آل کراچی 40سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے گئے پہلے میچ میں لانڈھی کی معروف ٹیم مسلم اسٹار نے مد مقابل الجمہوریہ اسپورٹس کو 5-0کی عبرتناک شکست سے دو چار کردیا فاتح ٹیم کی جانب سے جان عالم نے دو جبکہ محمد مبارک ،رفیق الدین اور محمد آصف نے ایک ایک گول اسکور کئے ۔دوسرے میچ میں عرفان شہید میموریل فٹ بال کلب لانڈھی نے مد مقابل انعام میموریل کو 9-0سے شکست دیکرہوش ٹھکانے لگادیئے۔

تیسرے میچ میں رفاہ عام جیم خانہ نے کلفٹن شاہین کو سخت مقابلے کے بعد 2-1سے زیر کردیا ،چوتھے میچ میں حیدری بلوچ نے بلال فرینڈز لانڈھی کو 4-0سے شکست دیدی ۔جبکہ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پانچویں میچ میں بلوچ یوتھ ملیر نے ینگ پی آئی بی کو 2-1سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوں میں ریفری کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفریز سعید عالم ،عبدالغنی کے پی ٹی،شکیل راجر ،محمد سلیم ،نور الحق اور محمد شفیع نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایچ ایم حنیف اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے۔