چالیس سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 5 جون سے ہو گا

Football

Football

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) برما محمڈن فٹ بال کلب کے 40 سالہ قیام کی خوشی کے موقع پر خوبصورت فٹ بال ایونٹ “آل کراچی چالیس سالہ جشن برما محمڈن فٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز 4 جون 2015ء بروز جمعہ سے ڈاکٹر محمد علی شاہ فٹ بال اسٹیڈیم لانڈھی میں ہو گا۔

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ارکان اسپورٹس اورنگی ٹائون بمقابلہ بلوچ اسٹار شرافی کے مابین کھیلا جائیگا ٹورنامنٹ کا افتتاح معروف سماجی رہنماء عبدالحمید عرف لالا فٹ بال کو کک لگا کر کرینگے ٹورنامنٹ کے آرگنائزر حاجی محمد اسلام کے مطابق ٹورنامنٹ میں روزانہ 2میچز کھیلے جائینگے اعلامیہ کے مطابق ٹورنامنٹ کے میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل ہونگے۔