کراچی : چیئرمین نیب کا کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ

Chairman NAB Meeting

Chairman NAB Meeting

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں چئیرمین نیب قمر الزماں کی صدارت اجلاس، کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ۔ چیئرمین نیب قمر زمان چودھری ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔

انہوں نے نیب سندھ کے آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں چاروں صوبوں کے ڈی جی نیب نے شرکت کی۔ ڈی جی نیب کراچی سراج النعیم نے اجلاس کو اہم نوعیت کے کرپشن کیسز سے متعلق آگاہ کیا۔

اجلاس میں کرپشن کیسز کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔