آل کراچی چیئرمین ولی محمد ولی فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 8 میچوں کے فیصلے ہو گئے

All Karachi Wali Muhammad Wali Football Tournament

All Karachi Wali Muhammad Wali Football Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گل بلوچ فٹ بال کلب صدیق گوٹھ کے زیر اہتمام گل بلوچ فٹ بال اسٹیڈیم صدیق گوٹھ شاہ فیصل کالونی پر جاری “آل کراچی چیئر مین ولی محمد علی یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 8میچوں کے فیصلے ہوگئے۔

کھیلے پہلے بلوچ ورنا نے محفوظ الیون کو مقررہ وقت پر برابری پر ختم ہونے کے بعد پنالٹی ککس پر 6-5سے شکست دیدی ،دوسرے میچ میں صاحبداد محمڈن نے ملیر شاہین کو پنالٹی ککس پر 5-4سے مات دیدی ۔تیسرے میچ میں بلوچ محمڈن نے کورنگی بلوچ پنالٹی ککس پر ڈھیر کردیا۔

چوتھے میچ میں اعظم اسپورٹس ڈورگ روڈ نے مد مقابل مسلم برادرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 4-1سے شکست دیکر رائونڈ 16میں جگہ کنفرم کرلی ۔پانچویں میچ میں بلوچ مجاہد نے لیاری بلوچ سائوتھ کو 3-1سے مات دی۔

چھٹے میچ میں شفیع الیون نے مد مقابل آزاد الیون کو شکست دیکر پری کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

ساتویں میچ میں جلال مراد فٹ بال کلب نے شفیع محمڈن لیاری کو 4-1سے جبکہ آٹھویں مقابلے میں شہزاد محمڈن نے شہباز محمڈن کو پنالٹی ککس 3-2سے ڈھیر کرکے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

جاری کردہ ۔میڈیا کوارڈینٹر