آل کراچی چودھری شہباز گجر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب نے جیت لیا

KARACHI SHOOTING BALL TOURNAMENT

KARACHI SHOOTING BALL TOURNAMENT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) الشہباز میموریل شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام آل کراچی چودھری شہباز گجر میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ جو کراچی کے پہلے منی شوٹنگ بال اسٹیڈیم کورنگی میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ میں کراچی کی نامور ٹیموں نے حصہ لیا واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کورنگی اور الشہباز شوٹنگ بال کلب شیرشاہ نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

واحد اسپورٹس کلب نے الشہباز کلب کو 2-1 سے شکست دے کرفائنل جیتنے کا اعزاز حاصل کیافائنل میچ کا اسکور 16-8 – 10-16 اور 13-16 رہا دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا واحد اسپورٹس کلب کی جانب سے اعجاز احمد، رضوان، عبدالرحیم، ریاض اور محمد شمیم نے شاندار کھیل پیش کیا جبکہ الشہباز میموریل کلب کی جانب سے یار محمد، ملک ناصر، محمد حنیف، مختیار علی اور خالد نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرک ساوتھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے سرپرست چودھری محمد شریف تھے۔

نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایم شمیم قریشی نے مہمان خصوصی کو اجرک کا تحفہ پیش کیا مہمان خصوصی چودھری محمد شریف نے کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ٹورنامنٹ کی ونر ٹرافی واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کلب کے کپتان عبدالرحیم نے حاصل کی جبکہ رنر ٹرافی الشہباز میموریل شوٹنگ بال کلب کے کپتان یار محمد نے حاصل کی۔

اس موقع پر نائب صدر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ایم شمیم قریشی سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل، زاہد رحمان، نصیر الدین اور دیگر مہمان بھی موجود تھے فائنل میچ کو فاروق نادر، جاوید احمد ، جمیل اختر اور نوید نے سپروائز کیا۔