کراچی : نمائش چورنگی پر احتجاج، ایم اے جناح روڈ جانے والے دونوں ٹریک بند

Karachi Strike

Karachi Strike

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی نمائش چورنگی پر جاری احتجاج کے باعث ایم اے جناح روڈ جانے والے دونوں ٹریک ٹریفک کیلئے بند ہیں۔ کراچی کی نمائش چورنگی پر احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔

مظاہرین کا نمائش چورنگی پر احتجاجی دھرنا جاری ہے اور سڑک ٹریفک کیلئے آج بھی بند ہے۔ احتجاج کے باعث نمائش چورنگی سے صدر جانے والا راستہ ٹریفک کیلئے بند ہے جبکہ نوائے وقت چورنگی سے نمائش چورنگی جانے والا راستہ بھی رکاوٹیں لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کی جانب سے ایم اے جناح روڈ گرومندر سے سی بریز پلازہ تک کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔ گرو مندر پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا، ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔

ادھر سی بریز سے ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑ دیا گیا اور گرومندر سے ٹریفک کو کوریڈور تھری کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔