بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر کی 6 ضلعی بلدیاتی ادارے کنٹریکٹ ملازمین کو بحال نہ کر سکے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر کی 6 ضلعی بلدیاتی ادارے کنٹریکٹ ملازمین کو بحال نہ کر سکے مالی بحران کے باعث وفات پانے والے ملازمین کے بچے بھی ملازمیت سے محروم بلدیہ عظمیٰ کراچی نے متعدد گھوسٹ کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت بلدیات کے مسلسل احکامات کے باوجود کے ایم سی نے کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ بحال نہیں کئے جبکہ متعدد سرکاری افسران اور مخصوص شخصیات کے گھوسٹ کنٹریکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ بھی بحال کردیئے جبکہ ڈیزیز کوٹے کے ملازمین کو جہاں بحال نہیں کیا گیا وہیں شہر کی 6ضلع بلدیاتی اداروں نے بھی کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہیں وہیں ڈی ایم سیز میں دوران ملازمت وفات پاجانے والے ملازمین کے بچوں کو ملازمت پر نہیں رکھا جارہا ہے ضلع بلدیاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق مالی بحران کے باعث ملازمین کے کنٹریکٹ پر بحالی کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کر سکتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔