بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے 30 بڑے برساتی نالوں کی صفائی نہ کر سکی

Rain Drains

Rain Drains

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے 30 بڑے برساتی نالوں کی صفائی نہ کر سکی۔ 16 کروڑ کا ٹینڈر بھی دیا گیا ٹھیکدارو ں کو نالوں کی صفائی کا تجربہ نہیں عید کی تعطیلات میں بھی برساتی نالوں کی صفائی کاکام نہیں کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی نے 15دن پہلے ہونے والی بارشوں کے بعد برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کے لئے 16 کروڑ کا ٹینڈ ر کیا جو کہ ایسے ٹھیکدار کو دیا گیا جس کو نالوں کی صفائی کا کوئی تجربہ نہیں اور مذکورہ ٹھیکدار نے عید کی تعطیلات میں بھی نالوں کی صفائی کے مشنری نہیں لگائی گئی جبکہ میونسپل سروسز بھی کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کر رہا ہے جبکہ مذکورہ ٹھیکدار نے 6برساتی نالوں کی صفائی کے کاموں کا آغاز کیا تھا۔

جبکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی 30بڑے برساتی نالوں کا دعویٰ کرتی ہے اور محکمہ موسمیات کی پشنگوئی کے تحت 100ملی لیٹر بارش ہونے کی صورت میں گجر نالہ ،چکوہ نالہ ،گولڈن ٹائون نالہ ،کورنگی نالہ ،کرلی اور پکچر نالہ ،محمود شاہ نالہ لی مارکیٹ میں طغیانی آسکتی ہے جس کے باعث جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے جبکہ شاہراہ فیصل بند ہونے سے فضائی سروس بھی متاثر ہو سکتی ہے۔وزاضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پاس 9گریپ مشین میں 4درست حالت میں اور باقی اسکریپ ہورہی ہیں اور دوسالوں میں 30سے 40کروڑ کے فنڈز برساتی نالوں کی صفائی کے نام پر برساتی نالوں میں بہا دیئے گئے ہیں اور شہر کے برساتی نالے تاحال بند پڑے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔