کراچی: شہریوں کے تشدد اور فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) کورنگی ضیا کالونی میں دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے بھینسوں کے باڑے میں داخل ہو گئے اور وہاں موجود افراد سے لوٹ مار شروع کر دی۔

مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے دو شہریوں کو زخمی کر دیا جس پر شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ بھی کی جس سے دونوں ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔