کراچی : کلفٹن نیلم کالونی میں مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی

Roof Fall

Roof Fall

کراچی (جیوڈیسک) کلفٹن کی نیلم کالونی میں گھر کی چھت گرنے سے کہرام مچ گیا۔ واقعہ کے فوری بعد اہل علاقہ پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹانا شروع کر دیا۔

امدادی ٹیموں نے ملبے سے چھ افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔ جہاں خاتون سمیت دو افراد نے دم توڑ دیا۔ تنگ گلیاں امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ بن گئیں۔

کسی قسم کی مشینری موقع پر نہیں پہنچ سکی۔ ملبے میں سے مزید افراد کو نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔