کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کو چوراہے پر لٹکانا چاہیے: عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

کراچی (جیوڈیسک) فیڈرل چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ ماضی میں اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا۔

کراچی کے حالات خراب کرنے والوں کو چوراہے پر لٹکانا چاہیے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا پاناما لیکس سے تکلیف ان لوگوں کو ہے جن کے کریڈٹ کارڈ بند ہو جائیں گے۔

پیسہ کس نے باہر بھیجا کس نے باہر جائیداد بنائی کمیشن میں سب پتہ چل جائے گا۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا ہمیشہ کی طرح ن لیگ کو موجودہ دور میں بھی سازشوں کا سامنا ہے۔ ملک کی موجودہ خوشحالی کسی سے ہضم نہیں ہو رہی۔